راولپنڈی: (دنیا نیوز) شہر اقتدار کے دروازے پر سموگ نے دستک دے دی، جڑواں شہر راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 282 تک پہنچ گیا۔
لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا، راولپنڈی انتظامیہ نے 3 روز قبل سموگ ایمرجنسی نافذ کی تھی، راولپنڈی ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے انسداد سموگ مہم شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا روگ کم نہ ہو سکا، آلودہ شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان
سموگ کے بادل پُرفضا مقام مری پر بھی منڈلانے لگے، مری میں بھی ایئرکوالٹی انڈیکس 150 کی حد عبور کر گیا۔
دوسری جانب بھارت سے آنے والی ہواؤں نے لاہور کی فضا کو آلودہ کر رکھا ہے، لاہور شہر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، گرین لاک ڈاؤن کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 450 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔