ملک کے مختلف حصوں میں رواں برس کے آخری سپر مون کا نظارہ

Published On 16 November,2024 06:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف حصوں میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔

کراچی میں سپر مون کا نظارہ کرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا، سپر مون رات 2 بجکر 28منٹ پر عروج کو پہنچا، سپر مون معمول کے چاند سے 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔

پاکستان میں اس سے پہلے رواں برس تین مرتبہ سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔