پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی

Published On 20 November,2024 10:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جڑواں شہروں کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چودھری اجمل صابر شامل ہیں۔