سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

Published On 23 December,2024 04:41 pm

سوات: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔