سیاحوں کیلئے بُری خبر، گلگت بلتستان جانے پر ٹیکس عائد

Published On 31 December,2024 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیاحوں کے لیے بُری خبر، گلگت بلتستان جانے پر ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان کی حدود میں داخل ہونے والے غیر مقامی سیاحوں کی گاڑیوں پر 2 ہزار ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

موٹر سائیکلز پر سوار فی سیاح سے 5 سو روپے فیس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان میں ہوٹل کرایہ پر چلانے والے غیرمقامی لوگوں کو بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔