چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوشدامن کی نماز جنازہ ادا

Published On 17 January,2025 06:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کی خوشدامن کا انتقال ہو گیا، مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوشدامن کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایچ آر تسنیم عارف، معروف صحافی سلمان غنی، سینئر اینکر پرسن کامران شاہد، اسد کھوکھر اور ملک مدثر کھوکھر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں معروف فنکار اور پروگرام حسب حال کے ڈائریکٹر سہیل احمد عزیزی ، صاحبزادہ سیف الرحمان، داؤد باری، ڈائریکٹر پنجاب کالجز سہیل افضل، عبداللہ افضل بھی شریک ہوئے۔

لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ، ارسلان غوث، افتخار احمد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب وسیم سیال، صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی ، سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔