پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں، حدنگاہ کم ہونے پر موٹرویز متعدد مقامات سے بند

Published On 20 January,2025 06:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔

موٹروےایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔