پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے: محسن نقوی

Published On 24 January,2025 09:35 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے عشائیہ دیا گیا،عشائیہ میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔

پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔