عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت بارے فافن کی رپورٹ

Published On 26 January,2025 06:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔

فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان کی خواتین نے37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔

فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ن لیگ خواتین ووٹرز میں زیادہ مقبول رہی، سندھ میں پی پی نے خواتین ووٹرز کو زیادہ راغب کیا، این اے 37میں خواتین نے جیتنے والے امیدوار کے مخالف کو زیادہ ووٹ کیا، این اے266میں خواتین ووٹرز نے جیتنے والے امیدوار کو زیادہ ووٹ دئیے، خواتین پولنگ سٹیشنز پر زیادہ ووٹ جیتنے والے امیدواروں نے حاصل کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی طرح ملک بھرمیں ووٹوں کے تناسب میں پی ٹی آئی خواتین میں سے مقبول جماعت رہی، ن لیگ دوسرے جبکہ پی پی تیسرے نمبر پر ہے۔