اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈی چوک میں پٹرول بموں کےلیے بنی ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تیسری نشست کےبعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے7ورکنگ ڈے پر اتفاق کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعد مذاکرات کوختم کردیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپیکرنےاعلامیےکی روشنی میں میٹنگ بلائی ہے، ہم سپیکرکی رائےکا احترام کرتے ہوئے میٹنگ میں جائیں گے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا روزانہ نیا موقف ہوتا ہے۔
ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کبھی کہتے ہیں ٹی او آرزبتا دیں، حامد رضا نے ایبسولیٹلی ناٹ کہہ دیا ہے، مذاکرات میں ڈائیلاگ کےذریعےچیزیں طے کی جاتی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی والے مذاکرات میں کچھ اورباہرآکرکچھ اورکہتے ہیں ، انہوں نے مذاکرات کوسرکس بنا دیا ہے، اگریہ میٹنگ میں آئیں گے تو تیارکیا ہوا جواب دیں گے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈی چوک میں پٹرول بموں کے لیے بنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کےعمل کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نےجوپریس کانفرنس میں بتایا وہ میٹنگ میں نہیں کہا، ہوسکتا ہےکہ ہمارا جواب پی ٹی آئی کی خواہشات کےمطابق ہو، یہ فرسٹریشن کا شکارہیں۔
ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مزید کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچ رہے ہیں، اپوزیشن کوساتھ ملا کرڈی چوک آباد کریں گے، یہ اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، اگریہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کریں گےتونمٹا جائےگا۔