سینیٹ کا اجلاس آج شام دوبارہ طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 27 January,2025 08:07 am

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا ،16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025 متعارف ہوں گے، ایجنڈے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی تحریک شامل ہے۔

اسی طرح ملک میں ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بری کارکردگی پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بحث ہوگی۔

علاوہ ازیں سینٹ اجلاس میں ’اڑان پاکستان‘ پلان پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔