حیدر آباد: (دنیانیوز) سندھ پولیس نے وکلا کو معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی پیشکش کردی۔
سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے جوڈیشل انکوائری ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدر آباد کی زیر نگرانی کی جائے گی، سندھ پولیس قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسئلے کا حل چاہتی ہے، چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا، گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور بلیک شیشے تھے، کار سوار سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی، قانونی کارروائی پر حیدرآباد کے وکلا کو تحفظات تھے، وکلا نے ایشو بنا کر ایس ایس پی آفس حیدر آباد میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، مذاکرات کے دوران ہی وکلا نے حیدر آباد بائی پاس کو بلاک کر دیا۔