لاہور: (دنیا نیوز) لاہور جمخانہ کلب کے الیکشن میں سلمان صدیق و میاں مصباح الرحمان پینل نے میدان مار لیا، 12 میں سے دس نشستیں جیت لیں، مدمقابل ڈاکٹر علی رزاق گروپ صرف دو نشستیں جیت سکا۔
لاہور جمخانہ انتخابات 2025 میں ڈاکٹر علی رزاق 1923 ووٹ لے کر پہلے جبکہ سلمان صدیق 1788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، واجد عزیز خان نے 1751 ووٹ لے کر تیسری جبکہ میاں مصباح الرحمان نے 1665 ووٹ لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
سرمد ندیم 1647، میاں پرویز بھنڈارا 1461، سمیرا نذیر 1392، سردار قاسم فاروق علی 1366، خواجہ عمران زبیر 1356، میاں وقار الدین وکی 1331، شوکت جاوید 1322 اور قمر خان بوبی 1247 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
اس کے علاوہ طاہر رضا نقوی 1180، سید عابد حسین 1169، میاں اظہر سلیم 1080، ڈاکٹر نجم الدین 1067، عمر جاوید ضیاء 1008، آغا علی امام 957، اسد عزیز خان 915، آمین تقی بٹ 864، سرمد ملک 851، وقار نثار727، آغا قاسم رضا 681، میجر ریٹائرڈ افتخار علی چٹھہ 621 ، محمد شہریار شامی 611 ، ڈاکٹر شاہد رضا364 ، سید آمیر علی 123 ووٹ حاصل کر سکے۔