پشاور: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیئے گئے، مذکورہ علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 48 بڑے بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑائے گئے جبکہ 50 چھوٹے اور جنگوں میں استعمال ہونے والے بنکرز کو مشینری کے ذریعے ختم کیا گیا، 1725 فٹ خندق کو بھی بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں متحارب فریقین کے اب تک 120 سے زیادہ بنکرز مسمار ہو چکے ہیں۔