مظفرآباد: (دنیا نیوز) پیر چناسی میں ایس ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق 4 گاڑیوں سے 22 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا، 6 سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے، دیگر افرد ضلع مظفرآباد اور گجر کوہالہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعید قریشی نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے مظفرآباد بھیج دیا گیا۔