لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس طلب کر لیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔