چین، ترکیہ، ملائیشیا سمیت 19 ممالک کے مزید 85 مسافر آف لوڈ

Published On 04 March,2025 09:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔

سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکیہ، تھائی لینڈ، چین، ملائیشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔

آذربائیجان اور قبرس کے سٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے گئے، عمرہ کے 37 مسافروں کو سعودیہ میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا ہے۔