کراچی میں گیس کی فراہمی بارے ترجمان سوئی سدرن کا ویڈیو پیغام آگیا

Published On 03 March,2025 09:41 pm

کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن سلمان صدیقی کا اپے بیان میں کہنا تھا کہ اہلیان کراچی کیلئےدوسرے روزے کو گیس کی فراہمی گزشتہ روز کےمقابلے میں کافی بہتررہی، سحری وافطاری کےاوقات کار میں شکایتوں کا ازالہ کافی حد تک کردیاگیا۔

سلمان صدیقی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن نے وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی ٹیموں کوتشکیل دے دیاہے، مانیٹرنگ کاعمل بھی جاری ہے، ہنگامی بنیادوں پرکل پہلے سیکرٹری پٹرولیم سے میٹنگ ہوئی پھر وفاقی وزیر پٹرولیم نےمیٹنگ کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سو فیصد گیس کی فراہمی بحال ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے ہیں۔