بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: گورنر کے پی

Published On 05 March,2025 01:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حملے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔