اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی اے سی نے توشہ خانہ کا 1947ء سے اب تک کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں توشہ خانہ کے ریکارڈ کی عدم دستیابی سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام کی بریفنگ میں کہا گیا کہ 1990ء سے 2002ء تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا۔
سیکرٹری کابینہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 2002ء سے اب تک کا سارا ریکارڈ ویب سائٹ پر تفصیلات کے ساتھ اپلوڈ ہے،2002 سے پہلے کا ڈیٹا آرکائیو میں پڑا ہوگا جس پر ٹائم لگ سکتا ہے۔
توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی نیلامی سے متعلق آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔