اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرو سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں سوفیصد جمہوریت فیل ہوچکی ہے، مائنزاینڈ منرلز بل ہر صورت پاس ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپنے ایک کل کنونشن سینٹرمیں اوورسیزپاکستانیوں کا کراؤڈ چارج تھا، مجھےخوشی ہوئی ہمارےپاس ایسے سپہ سالارہیں، دکھ بھی ہوا کہ ہمارے پاس کاش کوئی جمہوری لیڈر بھی ایسا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کاوشوں سےپاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے، یہ سارے بینی فٹ شہبازشریف اوران کی پارٹی کو ہی مل رہے ہیں، جمہوریت نےٹوٹی سڑکیں،خراب سکولز اور کالجزدیئے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھاکہ جو کچھ تحریک انصاف نےکیا وہ شہبازشریف نہیں کریں گے، موجودہ آرمی چیف کی قابلیت پرسب کو اتفاق ہے، اوورسیزپاکستانیوں نے کہا آرمی چیف ملک کو آگے لیکر جائیں گے، ملک میں چیزیں اچھی ہورہی ہے، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنےوالے پاکستانی بھی کل آئے ہوئے تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بالکل سو فیصد جمہوریت فیل ہو چکی ہے، اس لیے میں ان کوجمہوری لاشیں کہتا ہوں، نوازشریف کو نکالنے کے لیے ایک پارٹی اوراس وقت کی اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ آلہ کار بنی، پھر ہم ایک جمہوری لاش سے بور ہوئے، دوسری لاش کولایا گیا، جمہوری لاشیں اس لیے نہیں دفناتے کیونکہ جمہوری لاشوں کولیکرچلتے رہتے ہیں۔
آخر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مائنزاینڈ منرلز بل کو کسی کا باپ بھی نہیں روکے گا۔