لاہور: (محمداشفاق) پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے یورپی یونین کے پارلیمنٹرینز کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جی ایس پی پلس کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق کی گئی قانونی سازی پر عمل درآمد ہوگا۔
یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے 8 رکنی وفد نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹرینز کے وفد کا استقبال کیا جبکہ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل ارشد فاروقی بھی ہمراہ تھے۔
یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹرینز نے پراسکیوشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، یورپی یونین ممبرز پارلیمنٹرینز کے وفد نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اقدامات کو سراہا۔
یورپی یونین پارلیمنٹرینز کے وفد نے پراسکیوٹر جنرل آفس میں قائم جینڈر بیسڈ وائلنس ٹریکر اور ویمن پروٹیکشن سیل کا بھی دورہ کیا، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے وفد کو جی ایس پی پلس کے پروگرام کے تحت نئی قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا۔
پراسکیوٹر جنرل نے نئے قوانین میں اینٹی ریپ ایکٹ، کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹارچر ایکٹ2022 کے نفاذ کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی انٹیگریشن کی گئی، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
سید فرہاد علی شاہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کے لئے پراسکیوشن بھر پور کردار دا کررہی ہے۔