عمرکوٹ: (دنیا نیوز) منوں مالھی محلہ میں گٹر لائن کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 2 سینٹری ورکر ہلاک اور دو بیہوش ہو گئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق حادثہ گٹر لائن میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، دونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ہلاک ہونے والے خاکروب کی شناخت راج اور سورج مارواڑی کے نام ہوئی، زخمیوں میں روی اور چمن شامل ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد ریفر کر دیا گیا، پولیس کے مطابق گٹر نالہ کی صفائی کرنے والے خاکروب میونسپل کمیٹی کے ملازم تھے۔