اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ ، ہماری افواج ہرقسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خطرہ بدستور ہے، ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، ایک سیکنڈ کی بھی کمی نہیں، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سے جو پانی آرہا ہے وہ معمول سے بہت کم ہے، پانی کی بندش کے معاملے پر فورم موجود ہے جہاں ہم جاکر بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے نوازشریف، ان کی بیٹی اور بھائی قید تھے، پھر بھی ہم نے مذاکرات کئے، انسداد منی لانڈرنگ قانون سازی پر بھی ان سے مذاکرات کئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بہار کے الیکشن تک مودی رولا ڈالے رکھے گا، پھر اپنی اوقات پر آجائے گا، لیڈر شپ کے ساتھ وفادار ہونا چاہئے مگر ملک کے اوپر کوئی بات آئے تو لیڈر چھوڑ کر وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہونی چاہئے۔