ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر،عوام کے پسینے چھوٹ گئے

Published On 17 May,2025 02:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر،عوام کے پسینے چھوٹ گئے۔

دادو اور تربت میں پارہ 48، ڈی جی خان میں 47 ڈگری کو چھو گیا، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں 44 اور لاہور میں 43 ڈگری رہا، اسلام آباد 42،مظفرآباد 40، کوئٹہ 38، کراچی میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ہیٹ ویو کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، طبی ماہرین کی شہریوں کو شدید گرمی میں بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرق سے ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے