لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیانات پرسوشل میڈیا پر جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا سکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ، اور نان سٹاپ واویلا۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 1, 2025
انہوں نے کہا کہ جب ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیخنے چلاتے ہیں، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کردینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں کیوں کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی شرمندگی کا کوئی احساس، کچھ بچا ہے تو بس وہی نان سٹاپ پروپیگنڈا۔