جیکب آباد: (دنیا نیوز) بابو محلہ میں سلنڈر دھماکے کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔
چھت گرنے کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ فریج میں گیس ریفلنگ کرنے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔