عیدالاضحیٰ: سندھ حکومت کی قیدیوں کیلئے 120 دن کی سزا معافی

Published On 06 June,2025 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس حکم نامے کا اطلاق نہیں ہو گا۔