اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 جون کے دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز، موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر کمزور انفرا سٹرکچر، بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان بالائی، جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی، جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔