کھڈیاں خاص: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

Published On 15 June,2025 10:21 am

کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق قصور کی تحصیل کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑ میں واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 50 سالہ محمد طفیل، 40 سالہ زاہدہ بی بی، 7 سالہ مبین احمد اور 5 سالہ تحریم بی بی شامل ہے، زخمیوں کو ریسکیو عملے نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔