راولپنڈی: (دنیا نیوز) بیرسٹر ڈاکٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں کے پی بجٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی کو کے پی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرنے پر رضامندی کا اظہار کرلیا۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ بجٹ مشروط طور پر پاس کیا، آئینی مدت پورا ہونے سے پہلے بجٹ پاس کرنا ضروری تھا، بعد میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق بجٹ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، علی امین اور مزمل اسلم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی بجٹ کے حوالے سے ہدایات دے سکتے ہیں۔