لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شدید غفلت سامنے آئی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ایئر کی کیمسٹری بک میں لاہور کے شاہی قلعہ کے بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کر دی گئی ہے۔
کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں سموگ کا مضمون شامل ہے، سموگ دکھانے کیلئے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر لگا دی گئی ہے اور دہلی کے لال قلعہ کی تصویر کے نیچے لاہور قلعہ ہی لکھا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کتاب میں غلط تصویر لگانے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، انکوائری کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کریں گے۔