سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ

Published On 06 July,2025 01:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔

نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔

ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا ہے، لاہور سے سکردو کے لئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔