گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے نگر خاص ہوپر، سپلتار نالہ میں سیلاب سے سڑکوں اور فسلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات حکومت گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں برف باری نہیں ہوئی، گرمیوں میں بلکل بارش نہیں ہے، جہاں گزشتہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا کئی برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اس بارگرمیوں میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گونر فارم اور مولا داد پری کے علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند ہو گئی۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ اور کیچڑ سڑک پر آ گیا جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہو گئی۔