لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن میں گودام میں آتشزدگی سے چھت تلے دب کر ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ 2 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دوپہر 12 بجے کھوکھر ٹاون بند روڈ پر پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگی، ریسکیو1122 نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت طیب عمر 40 سال، جہانگیر عمر 36 سال اور شعیب عمر 28 سال ہیں جبکہ شہید رضاکار ناظم کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، اطلاع ہے کہ زخمی رضاکار شعیب عمر بھی دوران علاج چل بسا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے ناظم حسین کی شہادت کی تصدیق کردی، صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے فائر و ریسکیو آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا، شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔