کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3افراد ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے سارونہ میں پیش آیا، جہاں 3افراد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کوچو کے مقام پر ندی میں نہانے گئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہو نے والے افراد کی عمریں 11سال سے 25سال تک ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔