اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت سےہی معاملات حل ہوتے ہیں۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایات کےمطابق ہی تحریک چلےگی، انہوں نےکہا ہے پانچ اگست کو تحریک عروج پر ہو گی، عمران خان کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کوآگےبڑھانےکا کسی اورکواختیارنہیں، امین گنڈا پورسےمیری بات نہیں ہوئی،لاہورمیں پارلیمنٹرینزکا ایونٹ تھا، میری نظرمیں چیف آرگنائزرکوآن بورڈ لینا چاہیے تھا، عالیہ حمزہ کے پاس ایگزیکٹو پاور ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بہت بڑا حامی ہوں، اگرمذاکرات ہوں گےتو ہر چیز تبدیل ہوسکتی ہے، سیاست میں بات چیت سےہی معاملات حل ہوتے ہیں، مذاکرات انہی سےہونےچاہئیں جن کےپاس طاقت ہو۔
رؤف حسن نے کہا کہ ہماری تحریک شروع ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان نےکہا تحریک انصاف کےاندرسےتبدیلی آنی چاہیے، تحریک انصاف کےاندرسےتبدیلی کا کوئی چانس نہیں، اگراپوزیشن کےپاس اکثریت ہے تو عدم اعتماد لے آئیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،26ویں ترمیم میں ووٹ دینےوالوں کو سزا دینے میں دیر لگی، پانچ ایم این ایز کو نکالنے میں اتنی دیرنہیں کرنی چاہیےتھی، انہوں نےمزید کہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں، اُن کے بیٹے تحریک کا حصہ بنیں گے۔