سابق گورنر بلوچستان کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

Published On 16 July,2025 07:03 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق گورنر بلوچستان نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

سابق گورنر بلوچستان، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی دیرینہ ساتھی عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اب کسی سیا سی سرگرمی یا وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتا، سیاسی ساتھیوں کو مشورہ ہے وہ پارٹی کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ طویل سیاسی سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا مشکور ہوں، پاکستان کی خدمت اپنی نجی حیثیت میں جاری رکھوں گا۔