دریائے جہلم منگلا کے مقام پر شدید سیلاب کا خطرہ، انتباہ جاری

Published On 16 July,2025 09:28 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) دریائے جہلم منگلا کے مقام پر 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے پر الرٹ جاری کردیا گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے جہلم میں 24 گھنٹے کے دوران شدید سیلاب کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے۔

منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے دریائے جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں میں بلند سطح کا سیلاب آ سکتا ہے۔

ماہرین نے متعلقہ نالوں میں بھی سیلاب کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں قریبی علاقوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہے جب کہ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ منگلا اپ اسٹریمپر پانی کی آمد اس قدر بڑھ سکتی ہے کہ اس کے اثرات زیادہ وسیع علاقوں تک پھیل سکتے ہیں، ایسے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری تیاری کی اپیل کی گئی ہے۔