خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار

Published On 19 July,2025 05:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کے پی اسمبلی اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 9 بجے ہو رہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب 25 اراکین سے حلف لینا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لئے مہمانوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے، کوئی رکن اپنے ساتھ مہمان نہیں لا سکے گا۔

کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس ممکنہ طور پرحلف لئے بغیر ملتوی کیا جائے گا، مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے حلف نہ لینے کی صورت میں مہمانوں کا اسمبلی میں احتجاج کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مہمانوں کی آمد پر پابندی کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے لگائی گئی ہے۔