سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کو اندرونی مزاحمت کا سامنا، دیرینہ کارکن سراپا احتجاج

Published On 18 July,2025 08:52 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی کے اندر اختلافات اور مزاحمت کا سامنا ہے، دیرینہ کارکنوں اور سینیٹ انتخابات میں نظر انداز رہنے والے رہنماؤں نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عرفان سلیم، عائشہ بانو، وقاص اورکزئی اور خرم ذیشان سمیت کئی رہنما پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی نے دیرینہ ورکرز کو نظر انداز کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت نے ناراض امیدواروں کو منانے کے لیے اہم رہنما کو ذمہ داری تفویض کر دی ہے جو آج ناراض رہنماؤں سے ملاقات کر کے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔