سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری

Published On 26 July,2025 01:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیرقانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی۔