راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ نہیں چاہتے بانی کے بچے پاکستان آئیں، بیٹے اپنے والد سے کیوں ملنے نہ آئیں؟ بانی کے بیٹے پاکستانی ہیں ان کے پاس شناختی کارڈ ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے، انہیں کیوں روکا جائے گا؟
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دیا جارہا ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔