پتوکی: (دنیا نیوز) حبیب آباد میں مبینہ زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹا موقع پر جاں بحق، دو بچوں کی حالت نازک ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فرح نامی خاتون نے گھر میں چائے بنائی جو خاتون سمیت اس کے 3 بچوں نے پی۔
چائے اور رس کھانے سے خاتون اور اس کا بیٹا 4 سالہ حاشر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کا والد بیرون ملک مقیم ہے جس کی غیر موجودگی میں واقعہ پیش آیا۔