لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو ڈور ٹو ڈور سروے کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا، کمپنیوں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کی ہدایات جاری کی گئی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبر کا ریکارڈ لیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گھروں پر نصب میٹرز کی تعداد بھی ریکارڈ میں شامل کر دی گئی، کنکشن گھر کے مالک یا کرایہ دار کے نام پر ہونے کا ریکارڈ بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔
سروے کے دوران بجلی کے بلوں پر عائد ٹیرف کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل سروے کے دوران صارفین کے موبائل نمبرز بھی حاصل کئے جائیں گے، وفاقی حکومت نے الیکٹرک سٹی پلان کے تحت مردم شماری کرنے کی ہدایت کی ہے۔