اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنمامسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹردانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔
دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیزہے، ہر جماعت کو سیاسی تحریک چلانے کا حق ہے، کسی کو ملک میں تصادم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ شہداء کے مجسموں کی بےحرمتی کی ترغیب نہیں دینی چاہئے، شہداء نے ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پاکستان کےعوام ملک میں جلاؤ گھیراؤکے حق میں نہیں ہیں۔