ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے: عظمیٰ بخاری

Published On 09 August,2025 06:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز لی گئیں، ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہاٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی، پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔