بانی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

Published On 13 August,2025 05:46 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضیٰ طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔