اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بارشوں سےلوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے بونیر، شانگلہ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن ہے، یہ وقت سیاست نہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے، صوبائی حکومت نےبروقت ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کے لیے بھیجا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کےساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔