اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

Published On 20 August,2025 06:49 pm

کابل:(دنیا نیوز) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی مذاکراتی اجلاس ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس میں کابل میں ہوا، تینوں ممالک کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی متفقہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں تجارت، صحت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسی طرح اجلاس میں منشیات سمگلنگ کی روک تھام پر اتفاق ہوا جب کہ مذاکرات میں سی پیک کی افغانستان تک توسیع پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے بتایا بعدازاں کابل میں اسحاق ڈار  ایک روزہ دورہ مکمل ہونے پر پاکستان کے لئے واپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کی، اُن کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

خیال رہے دورے کےاسحاق ڈار کی افغان نگران وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔